نئی دہلی .... ٹی ڈی پی اور وائی ایس آر کانگریس منگل کو بھی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کرسکی۔ اسپیکر نے ہنگامہ آرائی کے باعث ایک بار پھر اجلاس ملتوی کردیا۔ جمعہ اور گزشتہ روز بھی اسپیکر سومترا مہاجن نے اجلاس ملتوی کیا تھا۔ اپوزیشن کے چند ارکان نے اے آئی اے ڈی ایم کے پر الزام لگایا کہ وہ یہ ہنگامے کروا رہی ہے جبکہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت کسی بھی معاملے پر بحث کیلئے تیار ہے۔ جب بھی یہ تحریک پیش ہوگی حکومت کے خلاف اپنی نوعیت کی پہلی تحریک کہلائے گی۔