Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاری کی ٹکر سے سلاخ مسافر کے سر میں گھس گئی

کنور، جنوبی ہند..... یہاں ایک شخص اس وقت شدید زخمی ہوکر اسپتال پہنچ گیا جب اس کی گاڑی سامنے سے آنے والی ایک لاری سے ٹکرا گئی۔ جس پر سریا لدا ہوا تھا اورانہی میں سے ایک سلاخ اولاس کمار نامی شخص کو نہ صرف جالگی بلکہ جسم میں گھس گئی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے بھائی کو چھوڑنے کیلئے ایئرپورٹ جارہا تھا۔ حادثے میں اس کی جان تو بچ گئی مگر اسکی گاڑی کا ڈرائیور عبدالوہاب موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اولاس کمار کو 4گھنٹے کے آپریشن کے بعد ایک دن اسپتال میں رکھا گیا اور دوسرے دن وہاںسے فارغ کردیا گیا۔ وڈیو دیکھنے والے اور موقع پر موجود افراد کا کہناتھا کہ یہ اتنا سنگین حادثہ تھا کہ عبدالوہاب کے ساتھ اولاس کمار کو بھی مر جانا چاہئے تھا ۔ پیچیدہ آپریشن کوزیکو ڈے کے ممس اسپتال میں ہوا تاہم اسے آپریشن کے بعد 5دن تک متواتر اسپتال جاکر مرہم پٹی کرانا پڑی۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ اس حادثے میں اس کی آنکھ بالکل محفوظ رہی کیونکہ سلاخ آنکھ سے کچھ فاصلے پر ہی لگی تھی۔ کمار کا کہناہے کہ اب اسے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس نے دوسرا جنم لیا ہو۔

شیئر: