لہسن کے حیرت انگیز فوائد
قدرت نے لہسن کو ان گنت فوائد کا مجموعہ بنایا ہے . یہ قدرتی فوائد اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے . لہسن کو شہد میں ملا کر کھانے سے معدے کی بیماریوں سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے ۔ نہار منہ لہسن اور شہد کا استعمال موٹاپا اور بڑھتے وزن سے نجات دلانے کے لئے بہترین ہے ۔ لہسن بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے یہ اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے لہٰذا خون کو صاف کرکے جلد کو تروتازہ اور چمکدار بناتا ہے ۔ لہسن اور شہد کا آمیزہ جلد کی بہت سی بیماریوں ، داغ دھبوں اور جھریوں کے خاتمے کے لئے بہترین ہے ۔ یہ جسم کے درد میں آرام فراہم کرتا ہے اور سستی اور تھکن کو دور کرکے توانائی فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
لہسن امراض قلب کے خاتمے کے لئے بھی بہت مفید ہے ۔ اینٹی سیپٹک ہونے کے باعث اسے جراثیم کا دشمن تصور کیا جاتا ہے ۔ لہسن کو ایک طاقت بخش ٹانک بھی مانا جاتا ہے ۔ سستی کاہلی یا نقاہت کے باعث جسمانی اعضاء کمزور ہو رہے ہوں تو دوپہر اور شام کے کھانے کے ساتھ لہسن کے جوئے کھانے سے توانائی حاصل ہوتی ہے ۔ لہسن کو سرکہ اور ہلدی میں ملا کر کھانے سے نزلہ، زکام ، دمہ ، کھانسی، سینے کا درد ، حلق کی سوجن اور نمونیے کی شکایت کو دور کیا جاسکتا ہے ۔ یہ معدے اور آنتوں کی بہت سی تکالیف کے لیے مفید ہے اور خون کی شریانوں میں سختی اور پھٹکی پیدا ہونے سے روکتا ہے .