Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسوس زین بک فلپ ایس الٹرا تھن لیپ ٹاپ لانچ‎

اسوس کمپنی کی جانب سے زین بک فلپ ایس لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا اسمارٹ ترین اور کم وزن والا لیپ ٹاپ ہے۔ لیپ ٹاپ میں 13.3 انچ ایف ایچ ڈی ٹچ اسکرین ڈسپلے ، انٹیل 8 جنریشن کور آئی 7 پروسیسر ، 16 جی بی ریم اور 512 جی بی ایس ایس ڈی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ کی بیٹری لائف 11 گھنٹے سے زائد ہے اور اسے صرف 49 منٹ میں 60 فیصد تک چارچ کیا جا سکتا ہے۔ کنیکٹیویٹی کےلیے لیپ ٹاپ میں یو ایس بی ٹائپ سی ، وائی فائے اور بلیوٹوتھ سپورٹ دی گئی ہے۔ فنگر پرنٹ سکینر ، ہیڈ فون جیک اور ویب کیم کو بھی ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ لیپ ٹاپ کی قیمت ایک لاکھ تیس ہزار 990 ہندوستانی روپے ہے۔
 

شیئر: