Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مفید ٹوٹکے

مولی معدے میں تیزابیت کو کم کرتی ہیں اور سینے کی جلن کا خاتمہ کرتی ہے ۔ سانس کی تکلیف میں بھی مولی کا استعمال مفید ہے ۔
ٹائیفائیڈ کے باعث ہونے والی کمزوری کو رفع کرنے کے لئے مرغی کی یخنی بہترین غذائی اجزاءسے بھرپور ہے ۔ ایک دیسی چوزہ  ،  لہسن کے جوئے ،  کالی مرچ  ، پودینہ ،  پیاز اور ادرک کو چار کپ پانی میں اتنا پکائیں کہ وہ آدھا رہ جائے صبح اور رات کے اوقات میں یہ یخنی پینے سے کمزوری دور ہوجائے گی ۔
سانس کی بیماری کی صورت میں ایک چھوٹی پیاز کا رس اور ایک بڑی الائچی کو توے پر بھون کر اس کے دانے نہار منہ کھالیں۔ 
اگر آپ پیٹ کے درد کے باعث تکلیف میں مبتلا ہیں تو  کالی مرچ اور سونٹھ برابر مقدار میں لے کر پیس لیں ۔ اور صبح و شام گرم پانی کے ساتھ آدھا چمچ پھانک لیں اس سے پیٹ کے درد میں بہت فائدہ ہوگا ۔
شہد اور سرکہ کو ملا کر اس کی کلیاں کرنے سے دانت اور مسوڑھے مضبوط ہو جاتے ہیں ۔

شیئر: