کابل ۔۔۔افغانستان حکام نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن میں داعش کے 140دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔منگل کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نیٹو حکام کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کے مشترکا آپریشن میں 2ماہ کے دوران داعش کے 2اہم رہنماؤں سمیت 140سے زائد دہشتگرد مارے ہلاک ہوئے۔نیٹو رپورٹ کے مطابق افغان صوبوں جوزجان اور سرائے پل میں امریکی اور افغان فورسز نے مشترکہ آپریشنز کیے، آپریشنز میں داعش کے دو اہم رہنما عمیر اور ابوسمایا ہلاک ہوئے،یہ دونوں رہنما 28جنوری کے آپریشن میں مارے گئے تھے، گزشتہ 2ماہ کے آپریشنز میں داعش کے مزید ایک سو چالیس سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔