Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوٹیوب ڈیسک ٹاپ کے لیے پکچر ان پکچر موڈ کی آزمائش شروع‎

یوٹیوب نے اپنی ڈیسک ٹاپ سائٹ کے لیے پکچر ان پکچر موڈ فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین ویڈیو دیکھنے کے دوران ہی براؤزنگ بھی کر سکیں گے۔ ایسا کرنے کے دوران ویڈیو کی ونڈو کا سائز کم ہو جائے گا اور صارفین یوٹیوب کے ہوم پیج پر سرچنگ اور اسکرولنگ کرسکیں گے۔ یہ فیچر اس وقت یوٹیوب کی موبائل اپلیکیشن پر موجود ہے۔ ڈیسک ٹاپ کے لئے اس فیچر کو کروم اور سفاری براؤزرز کے چند صارفین کے لیے آزمائشی بنیادوں پر پیش کر دیا گیا ہے اور اسے جلد ہی تمام ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

شیئر: