نوئیڈا .... پرائیویٹ اسکول کی9ویں کلاس کی16سالہ طالبہ نے اپنے گھر میں خودکشی کرلی۔ اسکے گھر والوں نے الزام لگایا کہ اسکول ٹیچرز کے دباﺅ کے باعث بچی نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ خاندان والے کچھ کام سے گھر سے باہر تھے۔ جب واپس آئے تو انہوں نے دروازہ اندر سے بند دیکھا۔ جب توڑا گیا تو لڑکی کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی۔ پولیس نے گھر کی تلاشی لی لیکن خودکشی کاکوئی پرچہ برآمد نہیں ہوا۔خاندان والوں کا کہناہے کہ لڑکی پر ٹیچر پڑھائی کے حوالے سے دباﺅ ڈال رہے تھے تاہم انہوں نے اب تک پولیس میں رپورٹ درج نہیں کرائی۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجدی گئی۔