Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ ،میری لینڈ کے ا سکول میں فائرنگ،حملہ آور طالبعلم مارا گیا

گریٹ میلز۔۔۔امریکہ کی ریاست میری لینڈ کے ایک اسکول میں فائرنگ سے 2طالب علم زخمی ہو گئے۔ حملہ آور طالب علم پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا۔مقامی پولیس کے مطابق میری لینڈ کے علاقے گریٹ ملز کی سینٹ میری کائونٹی کے ایک ہائی اسکول میں ایک 17سالہ طالب علم آسٹن وائٹ رولینز نے اسکول لگنے سے تھوڑی دیر قبل اسکول کے ہال کی طرف جانے والی راہداری میں اپنی نیم خودمختار پستول سے اپنے2ساتھی طالب علموں پر فائر کھول دیئے جس کے نتیجے میں ایک16 سالہ لڑکی اور ایک 14سالہ لڑکا زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق لڑکی کی حالت تشویشناک ہے اوروہ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شبہ میں داخل ہے۔آسٹن بعد ازاں پولیس کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔

شیئر: