Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میری پہچان یہ ہے میں ہندوستانی ہوں،کنگنا رناوت

 نامور بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ ہم سب سے پہلے ہندوستانی ہیں اور پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حوالے سے بحیثیت فنکار یہ کہنا کہ ”ہمیں کیا لینا دینا ،ہم تو آرٹسٹ ہیں“ یہ کہنے سے کام نہیں چلے گا۔جب آپ سرحدوں کے بارے میں بات کرتے ہیں اس وقت آپ باطنی دنیا میں نہیں جاسکتے اور نہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ میں ایک آرٹسٹ ہوں۔ اداکارہ کنگنا رناوت نے نئی دہلی میں منعقدہ سیمینار میں شرکت کے دوران اپنے عقائد، جمہوریت، سیاست اور ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی سمیت متعدد موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ کنگنا رناوت نے کہا کہ وہ قوم پرست ہیں اور انہیں ایسا لگتا ہے کہ ان کی انفرادی ترقی ملک کی ترقی سے منسلک ہے۔ کنگنا رناوت نے کہا کہ ان کی صرف ایک ہی شناخت ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ ہندوستانی ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم نریندرا مودی کے لئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مودی کی بہت بڑی مداح ہیں کہ کیسے وہ ایک عام چائے والے سے وزیر اعظم بنے۔ 
 

شیئر: