Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نہ آنے والے کھلاڑیوں کو منتخب نہ کریں گے، معین خان

لاہور:سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان نے ٹیم کی شکست کا سبب اہم غیر ملکی کھلاڑیوں کی غیر موجودگی کو قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شین واٹسن وعدے کے باوجود پاکستان نہیں آئے جس کی وجہ سے ہمارا کمبینیشن متاثر ہوا۔اسی طرح کیون پیٹرسن بھی انکاری ہو گئے تھے اور دونوں کی عدم موجودگی سے واضح فرق پڑا۔معین خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ سیزن میں صرف ان کرکٹرز کو منتخب کیا جائے گا جو پاکستان میں کھیلنے پر راضی ہوں گے۔ انہوں ایک مرتبہ پھر لیگ انتظامیہ سے کہا پاکستان آنے سے انکار کرنے والے کرکٹرز کی حوصلہ شکنی ہو نی چاہیے کیونکہ ان کا اقدام دنیا بھر کو غلط پیغام دینے کا موجب بنتا ہے۔ گلیڈی ایٹرز کوچ کے مطابق پاکستان سپر لیگ اب بڑا برانڈ بن چکا ہے اور ہمیں کھلاڑیوں کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

شیئر: