کراچی: سابق پاکستانی وکٹ کیپر و کپتان معین خان نے اپنے بیٹے اعظم خان کی پی ایس ایل ٹیم میں شمولیت پر ہونے والے تنقید کی سخت مخالفت کی ہے اور اپنے بیٹے کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔معین خان نے بیٹے کی پی ایس ایل ٹیم میں شمولیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان اپنی اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر پی ایس ایل کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایئرز کی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے، اسے بلاوجہ سیاسی طور پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ انھوں نے کہا کہ پی سی بی کی ذمہ داری ہے کہ بلوچستان کے نظر انداز کرکٹرز کو مواقع فراہم کرے۔
متعلقہ خبریں
-
17 نومبر ، 2017
-
12 نومبر ، 2017
-
10 نومبر ، 2017