Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتقام لینے کیلئے پولیس کو 1264فون کالز

احمد آباد .... پولیس کی جانب سے زمین کے تنازع پر چند سال قبل مار پیٹ کا انتقام لینے کیلئے 40سالہ ایشور بھوئی نے اب تک پولیس والوں کو 1264مرتبہ ٹیلیفون پر گالیاں دی ہیں۔ اس شخص نے شادی کے بعد اپنی بیوی کو چھوڑ دیا تھا اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔ وہ سیکیورٹی گارڈ کی حیثیت سے کام کرتا تھا۔ پولیس نے اسے زمین تنازع پر گرفتار کرکے تشدد کیا تھا۔ اب تک وہ 108مرتبہ ایمرجنسی سروس کو بھی فون کرچکا ہے۔ پولیس نے اسے گرفتار بھی کیا مگر بعد میں ضمانت پر رہا کردیا۔ اس نے یہ حرکت پھر بھی نہیں چھوڑی اور پولیس کے کنٹرول روم میں فون کرکے انہیں گالیاں دیتا ہے۔ اگر کوئی خاتون پولیس اہلکار فون اٹھائے تو مزید جارحیت پر اتر آتا ہے۔ پولیس نے اب تہیہ کرلیا ہے کہ وہ اس کی کال سے تنگ آچکی ہے ا ور گرفتار کریگی۔ ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ہمیں پتہ چل گیا ہے کہ وہ کن نمبروں سے بات کرتا ہے۔

شیئر: