حیدرآباد.....حاملہ بیوی کا گلا گھونٹنے کے بعد اسے دفن کرنے پر تھانے ضلع کے بھیونڈی تعلقہ کے امباڑی سے 31سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی یس پی گنیش پرتھ کے ڈی کاتکر نے کہا کہ ملزم کلپیش ٹھاکرے کی شادی 25سالہ منیشا ٹھاکرے سے ہوئی تھی جو حاملہ تھی۔ کلپیش نے بچہ میں دلچسپی ظاہر کی تھی تاہم منیشا نے اس کی مخالفت کی تھی۔ 12مارچ کو ملزم نے شکایت درج کرواتے ہوئے کہا تھا کہ منیشا 10مارچ سے لاپتہ ہے۔ تحقیقات کے بعد پولیس کو پتہ چلا کہ اس کا گلا گھونٹ کر قتل کرکے اور نعش کو دفن کردیا گیا۔ پولیس نے نعش کو کھودکر نکالا جو انتہائی مسخ ہوگئی تھی۔ اسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔