Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹینک شکن ٹاؤ میزائل، اپنی نوعیت کا منفرد ہتھیار

واشنگٹن: امریکہ نے سعودی عرب کو 6600ٹاؤ میزائل فروخت کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ ٹاؤ میزائل اسلحہ سازی کے شعبے میں جدید ترین میزائل ہے جو دشمن کے ٹینک تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جدید میزائل کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ مضبوط اور طاقتور ترین ٹینک کو لمحوں میں تباہ کرسکتا ہے۔ 
مزید پڑھیں:امریکہ، سعودی عرب کو 6600ٹاؤ میزائل دے گا
یہ دشمن کے ٹینک پر اوپر سے حملہ کرکے اسے تباہ کردیتا ہے۔ ٹینک کی صنعت میں یہ بات معروف ہے کہ ٹینک کااوپر کا حصہ کمزور ترین سمجھا جاتا ہے۔ اس حصہ پر حملہ کرنے کا تصور نہیں کیا جاتا تاہم جدید میزائل اپنے ہدف کا تعین انتہائی مہارت سے کرتا ہے اور ٹینک پر کمزور ترین حصہ پر حملہ کرکے اسے تباہ کردیتا ہے۔ٹاؤ 2بی نامی اس میزائل میں حساس سینسر ہیں۔
وڈیو دیکھیں: ٹاؤ میزائل کس طر ح کام کرتا ہے؟
 اس کی دھماکہ خیز ہیڈ ٹینک کے عین اوپر جاکرپھٹ جاتے ہیں۔یہ امریکی فوج کا جدید ترین ہتھیار ہے۔میزائل کا وزن 22.6کلو گرام ہے جبکہ اس کی رینج 4000میٹر ہے۔
ولی عہد کا دورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: