Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں قیام امن کے لئے سعودی عرب کے ساتھ ہیں، امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن:امریکی وزیر دفاع  نے میڈیا  سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب ، یمنی بحران کے سیاسی حل کا جزو لاینفک ہے۔ واشنگٹن کے مسئلے کے حوالے سے ریاض کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:شہزاد ہ محمد بن سلمان کی امریکی وزیر دفاع کی ملاقات
 انہوں نے کہا کہ یمن میں جنگ بندی اور قیام امن کیلئے سعودی عرب کے ساتھ ہیں۔ ہمیں اس مقصد کے حصول کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یمن کے بحران کے حل کیلئے اقوام متحدہ کے ایلچی  کی کوششیں بہت جلد کامیاب ہونگی۔
مزید پڑھیں:مملکت اورامریکہ مشترکہ مفادات کے لئے کام کر رہے ہیں، ولی عہد
 قبل ازیں  ولی عہد  شہزادہ محمد بن سلمان امریکی وزیردفاع جیمز میٹس سے  ملاقات کے لئے امریکی وزارت دفاع  پینٹاگون پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ولی عہد کی آمد پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا گیا۔
ولی عہد کا دورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے کلک کریں 
 

شیئر: