Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوورچارجنگ کیخلاف ٹرینوں میں بلنگ مشینوں کی تنصیب

نئی دہلی۔۔۔۔ ریلوے نے اب ٹرینوں میں کھانے پینے کی اشیاء پر اضافی قیمت وصول کرنے کے خلاف پوائنٹ آف سیل ( پی او ایس) بلنگ مشین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فی الحال کرناٹک ایکسپریس میں یہ مشینیں نصب کردی گئی اور جلد ہی 26ٹرینوں میں یہ مشین نصب کی جائیگی۔ محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو شکایت تھی کہ چلتی ٹرین میں وینڈر سے کھانے کا سامان خریدنے پر ان سے اضافی قیمت وصول کی جاتے ہیں۔ ان شکایات کے خاتمے کیلئے یہ مشین سودمند ہوگی۔اس بلنگ مشین (پی او ایس )کا فائدہ یہ ہوگا کہ اس میں کھانے پینے کی اشیاء کی اصل قیمت درج ہوگی ۔ اور مسافر کو معلوم ہوگا کہ اصل قیمت کیا ہے ۔ اور اس کی خریدی گئی اشیاء کی قیمت کتنی ہے اور وہ کتنا بل ادا کررہا ہے۔محکمہ ریلوے کے مطابق آئی ار سی ٹی سی نے ٹرینوں میں افسروں کو ٹیبلیٹ بھی دیئے گئے ہیں تاکہ وہ کیٹرنگ خدمات کی مانیٹرنگ کرسکیں اور مسافروں کے تاثرات بھی سسٹم میں فیڈ کرسکیں تاکہ ریلوے کا معیاربلند کرنے میں آسانی پیدا ہو ۔
مزید پڑھیں:- -- - - - -ایئرانڈیا خسارے میں،کارکنوں کے ٹھاٹھ

شیئر: