Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قرض کے بوجھ نے مجرم بنادیا

ممبئی۔۔۔۔ممبئی کے گورے گاؤں علاقے میں لاٹری اسٹور کے مالک امیش گپتانے قرض سے تنگ آکر بیوی اور 3بچوں پر دھاردار آلے سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ امیش کی بیٹی نے پڑوسیوں کی مدد سے پولیس کو اطلاع دی ۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کرملز م کو گرفتار کرلیااورزخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایاجہاں ملزم کی بیوی کی حالت نازک ہے۔پولیس کے مطابق کاروبار میں نقصان اٹھانے اور قرض سے پریشان ہوکر 48سالہ امیش گپتا نے دھار دار آلے سے بیوی ،بیٹیوں اور بیٹے پر متعدد وار کرکے شدید زخمی کردیا۔گورے گاؤں پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 307کے تحت مقدمہ درج کرکے واقعہ کی چھان بین شروع کردی۔
مزیدپڑھیں:- - - - -بھیونڈی تعلقہ کے 31سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا

شیئر: