نوبیا کمپنی نے چائنا میں وی 18 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.01 ایل سی ڈی ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 625 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ فنگر پرنٹ سکینر کو فون کی پشت پر شامل کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپئر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہے۔ فون کو کالے ، سنہرے اور سرخ رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 1299 یان ہے۔ فون کو پری آرڈر کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور اس کی شپنگ 28 مارچ سے شروع ہو گی۔