ہواوے کمپنی نے چین میں نووا 3 ای اسمارٹ فون لانچ کر دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.84 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ،گلاس پروٹیکشن ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، اوکٹا کور کرن 659 پروسیسر اور 4 جی بی ریم دیا گیا ہے۔ فون کو 64 جی بی اور 128 جی بی کے دو اسٹوریج آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہیں۔ سیلفی کے لیے فون میں 24 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ فنگر پرنٹ سنسر کو فون کی پشت پر شامل کیا گیا ہے۔ کنکٹیویٹی کے لیے اسمارٹ فون میں فورجی ، وائی فائی ، بلیوٹوتھ ، جی پی ایس ، این ایف سی ، ہیڈ فون جیک اور یو ایس بی ٹائپ سی سپورٹ دی گئی ہے۔ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 1999 یان جبکہ 128 سے بھی سٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 2,199 یان ہے۔ فون کو پری آرڈر کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور اس کی فروخت 27 مارچ سے شروع ہو گی۔