پیرس ۔۔۔ فرانس میں ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کی گئی اور ملک بھر کے تعلیمی اداروں اور اسپتالوں میں یوم سیاہ منایا گیا۔ہڑتال کے نتیجے میں ہر 10میں صرف 4 ٹرینیں چلائی گئیں جس کے نتیجے میں مختلف شہروں میں لوگوں کی آمد و رفت میں 25 فیصد کی کمی واقع ہوئی ۔ٹرانسپورٹ یونین نے ہڑتال کو3 ماہ تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کے باعث عوام میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔ایئرٹریفک کے عملے نے بھی ہڑتال کی حمایت کی ہے جس کی وجہ سے 30 فی صد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ ایئرفرانس کی تمام پروازیں بند ہو جائیں گی۔