دمشق ۔۔۔ غوطہ شرقی کے علاقے حرستا سے مرحلوں میں 15سو دہشت گرد نکل گئے ہیں۔غوطہ شرقی میں حرستا سے ہتھیار ڈال کر شمالی شام میں مسلح مخالفین کے زیرقبضہ علاقوں میں دہشت گردوں کی منتقلی کے بارے میں شامی حکام و روسی مرکز اور احرارالام کے مابین ہونے والے اتفاق رائے کے بعد ہلال احمر کی گاڑیاں حرستا میں داخل ہو گئیں۔یہ بھی طے پایا ہے کہ جو بھی مسلح مخالف حرستا سے نہیں جانا چاہتا وہ ہتھیار ڈالتے ہوئے اس علاقے میں باقی رہ سکتا ہے۔ اس سے قبل شامی فوج نے غوطہ شرقی میں اپنی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے دہشت گرد گروہوں میں ایسے پرچے تقسیم کروائے تھے جن پر تحریر تھا کہ جنگ سے دستبردار ہونے والوں کو معاف کرنے کے علاوہ انھیں علاقے سے محفوظ طریقے سے نکلنے دیا جائے گا۔