سونم مئی میں شادی کے بندھن میں بندھیں گی
بالی وڈ کی اداکارہ سونم کپور رواں سال مئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ اداکارہ اپنے انٹرویوز میں کئی بار شادی کے سوال پر آگ بگولہ ہوچکی ہیں لیکن ہر بار شادی کی خبروں کی تردید کرنے والی سونم کپور نے بالآخر شادی کرنے کا فیصلہ کرہی لیا۔میڈیا کے مطابق سونم کپور رواں سال 11 یا12 مئی کو اپنے دوست آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ دونوں کی شادی سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہو گی۔ شادی میں سنگیت اور مہندی سمیت تمام رسمیں ادا کی جائیں گی۔ شادی کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور سونم کپور کے والد اداکار انیل کپور مہمانوں کو خود فون کرکے دعوت نامہ دیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم ایک پراجیکٹ کے سلسلے میں اس وقت جنیوا میں موجود ہیں اور انہوں نے اسی خوبصورت مقام پر شادی کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ سونم کپور کی شادی کا جوڑا ڈیزائنر ابوجانی اور سندیپ کھوسلہ ڈیزائن کریں گے۔