Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں اتحادیوں کے فضائی حملے،100حوثی جنگجو ہلاک

صنعا .... یمن کے صوبے البیضاءمیں سرکاری فوج کے ساتھ شدید جھڑپوں میں حوثی ملیشیا کے 30 سے زیادہ ارکان ہلاک اور55 زخمی ہو گئے۔اس سے قبل یمنی فوج نے عرب اتحاد کی سپورٹ سے الجوف صوبے کے ضلع برط العنان میں طیبی الاسم کا کیمپ اور پہاڑی سلسلہ واپس لے لیا ۔کارروائی میں عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں اور اپاچی ہیلی کاپٹروں نے حصّہ لیا۔معرکے میں عرب اتحاد کا اہم کردار رہا جس کے دوران برط العنان میں حوثیوں کے 70 سے زیادہ ارکان مارے گئے اور انکی عسکری کمک اور سواریاں تباہ کر دی گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زمینی ذرائع نے بتایاکہ یہ گھمسان کی لڑائی ناطع اور ملاجم کے ضلعوں میں ہوئی۔اسکے علاوہ صوبے کے جنوب مغرب مربی ضلع زاہر میں بھی عوامی مزاحمت کاروں اور حوثی ملیشیا کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔اس سے قبل یمنی فوج نے عرب اتحاد کی سپورٹ سے الجوف صوبے کے ضلع برط العنان میں طیبی الاسم کا کیمپ اور پہاڑی سلسلہ واپس لے لیا ۔ 

شیئر: