جدہ .... ٹریفک حادثے میں ایک جاں بحق 4 زخمی ہو گئے ۔ حادثہ اولڈ مکہ روڈ پر ام السلم چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا ۔ ہلال الاحمر کے ریجنل ترجمان عبداللہ ابو زید نے سبق نیوز کوبتایا کہ حادثے میں گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی تھی ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ابتدائی طبی امداد کے یونٹس جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہو ںنے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امدا دفراہم کرنے کے بعد شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔ ابو زید کا کہنا تھا کہ حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا ۔ زخمیو ں کو نیشنل گارڈ اور الشرق اسپتال بھجوا دیا گیا ۔