لاویا..... ایک مقامی گائے جس نے اپنی عجیب و غریب اور ہئیت کی وجہ سے پہلے ہی شہرت حاصل کررکھی تھی اب اپنی خاص قسم کی آواز اور انداز کی وجہ سے زبردست شہرت اور مقبولیت حاصل کرلی ہے۔ ہیلمی نامی گائے کے مالک کاتی ہوسنساری کا کہناہے کہ اس نے اپنی اس گائے کی حرکات و سکنات کی وڈیو بڑی ہوشیاری سے تیار کی ہے۔ بھورے رنگ کی یہ گائے کے جسم پر غیر معمولی طور پر ایسے گچھے دار بال بھی ہیں جس سے اسکا جسم ہی نہیں بلکہ پورا چہرہ بھی چھپا رہتا ہے اور یہ گائے 2007ءسے کاتی کے فارم میں ہے۔ مالک کا کہناہے کہ نہ صرف اسے یہ گائے بیحد پسند ہے بلکہ دوسرے لوگ بھی اسے کافی پسند کرتے ہیں۔ خاص مواقع پر اسکی حرکات اور بھی دلچسپ ہوتی ہیں جس کی وجہ سے اس گائے پارٹی گائے کہا جائے تو بہتر ہوگا یعنی اسے لوگ مختلف تقریبات میں لیکر جاسکتے ہیں اور اس سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ کاتی کی فیملی لاویا میں 1585ءسے غلہ بانی کررہی ہے او راسکے پاس آج بھی سیکڑوں، بیل، گائے اور بچھڑے ہیں اور وہ تمام جانوروں کو پیار کرتے ہیں مگر یہ جانور سب میں دلچسپ اور مضحکہ خیز ہوگئی ہے۔