Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک ویسٹ انڈیز سیریز :ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت  آج سے باقاعدہ شروع ہونے والی ہے۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد اور قذافی اسٹیڈیم کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں بھی بہترین سیکیورٹی انتظامات اورتماشائیوں کی بھرپور شرکت کے باعث پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے میں دیر نہیں لگے گی۔کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گا جس کا آغاز یکم اپریل سے ہورہا ہے۔ دونوں ٹیمیں بالترتیب یکم، 2 اور 3 اپریل کو میچز کھیلیں گی جس کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ آج رات 12 بجے سے شروع ہو جائے گی۔ اس ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلئے پی سی بی کی جانب سے ٹکٹ سستا رکھا گیا ہے تا کہ تماشائیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد اسٹیڈیم میں آکر میچز سے لطف اندوزہو سکے۔ ایک ہزار روپے والا ٹکٹ 500 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت بھی 12 ہزارروپے سے گھٹا کر 6 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔اسی طرح پاک ویسٹ انڈیز سیریز کو کامیاب بنانے کےلئے 8 ہزار روپے والا ٹکٹ 4 ہزار اور 4 ہزار روپے میں ملنے والا ٹکٹ 2 ہزار روپے میں مل سکے گا۔اس سے قبل لاہور اور کراچی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل میچز کے ٹکٹ مندرجہ بالا قیمتوں میں فروخت ہوئے جس کی خریداری میںمیں عوام نے جوش و خروش میں کوئی کمی نہ آنے دی۔

شیئر: