Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فائنل سے قبل رنگا رنگ تقریب کی تیاریاں

 
  کراچی: پی ایس ایل 3 کے فائنل کےلئے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ سے قبل ایک رنگا رنگ اختتامی تقریب کا اہتما م کیاگیا ہے ۔پی ایس ایل کی تقریب میں نامور گلوکاراپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میںتقریبا 9سال بعد کوئی میچ کھیلا جا رہا ہے جس میں بین الاقوامی کرکٹر شرکت کر رہے ہیں۔اختتامی تقریب کا آغاز مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے ہوگا جس میں نامورگلوکار علی ظفر، شہزاد رائے، عائمہ بیگ، فرحان سعید اور سٹرنگز بینڈ پرفارم کریں گے اور تماشائیو ں کو میچ سے قبل محظوظ کریں گے۔ فائنل میچ کے بعد دونوں ٹیموں میں سے کسی بھی ٹیم کی جیت کی خوشی میں شاندارآتشبازی بھی کی جائے گی۔ پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب دبئی میں ہوئی تھی جس میں امریکی گلوکار جسٹن ڈیرولو، پاکستان کی نامور گلوکارہ عابدہ پروین اور علی ظفرکے ساتھ دیگرنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔

شیئر: