لڑکیاں بوائے فرینڈ نہ بنائیں؟
بھوپال۔۔۔۔۔مدھیہ پردیش میں متنازعہ بیانات دیکراخبارات کی سرخیوں میں رہنے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی پنا لال شاکیہ نے کہا کہ اگر زیادتی کے جرائم کو کنٹرول کرنا ہے تو لڑکیاں بوائے فرینڈ بنانا چھوڑدیں۔ مدھیہ پردیش کےقصبہ گنا میں تقریب کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کے ساتھ ہونیوالے زیادتی کے واقعات پر قابوپانے کیلئے ضروری ہے کہ لڑکیوں کو بوائے فرینڈز بنانے کا سلسلہ ترک کرنا ہوگا۔ساتھ ہی لڑکوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ گرل فرینڈ بنانے سے دور رہیں۔ مدھیہ پردیش کے گنا میں واقع سرکاری پی جی کالج میں تقریب کے دوران طلبہ و طالبات میں 2ہزار اسمارٹ فون تقسیم کئے گئے ۔ پنا لال نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم پر دھیان دیں اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کا وقار بلند کریں۔