Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب خیبر پختونخوا میں کرپشن پکڑ کر دکھائے ،عمران کا چیلنج

ایبٹ آباد/ اسلام آباد...تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شاہد خاقان سب سے بڑا پتلا وزیراعظم ہے جو اب بھی نواز شریف کو اپنا وزیراعظم کہتا ہے۔ ملک میں فضل الرحمان ،آصف زرداری اور نواز شریف کے ہوتے ہوئے یہودی لابی کی سازش کی ضرورت نہیں ۔جو لوگ20سالوں تک باریاں لیتے رہے وہ ایک ادارہ ٹھیک نہ کرسکے۔پنجاب کا آدھے سے زیادہ بجٹ لاہور پر لگتا ہے۔شہبازشریف نے ایک نیا اسپتال تک نہیں بنایا۔جو پیسہ اسپتالوں پرخرچ ہونا چاہیے وہ چوری ہوکرباہرجارہا ہے۔ محدود ترین وسائل کے باوجود کے پی کے میں تبدیلی نظرآرہی ہے۔ یہ مقابلہ نئے پاکستان اورپرانے پاکستان کا ہے۔پاکستان کوفلاحی ریاست بناکردکھائیں گے۔ کرپشن مافیا کو شکست دینی ہے ۔ 2013 میں سب سے زیادہ کرپشن کے پی کے میں تھی۔آج سب سے کم کرپشن خیبرپختونخوا میں ہوتی ہے۔ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری اپنے دو ر اقتدار میں اربوں روپے لوٹ کر باہر لے گئے جس سے پاکستانیوں کے لئے تعلیم کا فقدان ،بے روز گاری اور اسپتالوں میں عدم سہو لتوں کے مسائل پیدا ہوئے ۔مانسہرہ میں ممبر سازی مہم کے دوران کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ عوام سے مل کر مافیا کو شکست دیں گے۔نوازشریف کہتے پھررہے ہیں مجھے کیوں نکالا۔ نوازشریف نے ملک کا پیسہ چوری کرکے باہر بھیجا اس لئے نکالا۔ حکمرانوں سے چھٹکارا دلانے کا وقت آگیا ۔ آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ نیب کو چیلنج کرتا ہوں کہ خیبرپختون خوا میں کرپشن پر کسی کو پکڑسکتی ہے تو پکڑ کر دکھائے۔ ٹوئٹر پر بیان میں عمران خان نے الزام لگایا کہ پنجاب حکومت کے جس منصوبے کو بھی ہاتھ لگائیں وہ کرپشن میں لتھڑا ہوا ملے گا۔شہباز شریف کے دعوے کہ پنجاب میں ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ہوئی۔پنجاب میں گڈگورننس کی حقیقت سمجھنے کیلئے یہ کافی ہے۔انہوںنے آڈٹ رپورٹ کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ آڈٹ میں راولپنڈی اسلام آباد میٹرو منصوبے میں کرپشن اور بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔آڈٹ اعتراضات کے باوجود اسپیشل ڈیپارٹمنٹل کمیٹی نے بہت سے کیسز جبرا دبادیئے۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم کو ہارس ٹریڈنگ کا اب یادآیا،عمران

شیئر: