کپل شرما افواہوں پر پھٹ پڑے
ہندوستان کے معروف کامیڈین کپل شرما اپنے شو سے متعلق افواہوں پر پھٹ پڑے۔ کپل اور سنیل کے سوشل میڈیا پر جھگڑے کی وجہ سے نئے شو میں فلم ” باغی ٹو“ کی رکارڈنگ کی منسوخی کی افواہوں سے متعلق کپل نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر کو شو کی دوسری قسط میں شوٹنگ کے لئے بلایا ہی نہیں گیا تو پروگرام کاشوٹ منسوخ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ کپل نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کچھ تو خبروں میں صداقت رکھا کرو ۔ ٹویٹر کیا وضاحت دینے کے لئے ہی رہ گیا ہے۔دوسری جانب کپل شرما ایک بار پھر اپنے نئے شو’ فیملی ٹائم ود کپل ‘ کے ذریعے لوگوں کو ہنسانے آرہے ہیں۔ نجی چینل انتظامیہ نے کپل کی واپسی کی مختصر وڈیو شیئر کی۔ 20 سیکنڈ کی اس مختصر وڈیو میں کپل نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اس شو میں پرائز ہے ،یہ سرپرائز ہے۔