ولی عہد سے نیویارک کے مالیاتی اداروں کے سربراہوں کی ملاقات
نیویارک: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے نیویارک میں سافٹ بینک سمیت بڑی امریکی کمپنیوں کے سربراہوں نے ملاقات کی۔ سافٹ بینک وژن میں سرمایہ کاری کے علاوہ مشترکہ تجارت پر گفتگو کی گئی۔
قبل ازیں ولی عہد سے سافٹ بینک کے سربراہ نے الگ ملاقات کی اور مشترکہ سرمایہ کاری کے مختلف مواقع کا جائزہ لیا گیا۔ اس سے پہلے ولی عہد بوسٹن سے نیویارک پہنچے تھے جہا ںوہ متعدد مالیاتی اداروں کے سربراہوں سے ملاقات کریں گے۔ ولی عہد کے شیڈول میں وال اسٹریٹ کے مختلف مالیاتی اداروں کے دورے بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آئندہ دنوں وہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری سے بھی ملاقات کریں گے۔
ولی عہد کا دورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں