Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کے دورہ امریکہ کے حوالے سے نیویارک میں 4روزہ نمائش

 ریاض ....  ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ امریکہ کے موقع پر نیویارک میں مسک آرٹس انسٹیٹیوٹ کی جانب سے 4 روزہ نمائش کا اہتمام کیا جا رہا ۔ نمائش کا آغاز آج بروز پیر 26 مارچ سے ہو گا جو 29 مارچ تک جاری رہے گی ۔ نمائش فلپس ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد کی جائےگی ۔ آرٹس انسٹیٹیوٹ کے آپریشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد ماطر نے بتایا کہ مملکت کے وژن 2030 کو مدنظر رکھتے ہوئے نمائش کا اہتمام کیا جا رہا ہے جسے " عصر حاضر میں سعودی فن " کا عنوان دیا ہے ۔نمائش میں دستاویزی فلم بھی دکھائی جائے گی جس کا عنوان” reframe saudi “رکھا گیا ہے ۔ دستاویزی فلم میں سعودی نوجوانوں کی نظر میں حالیہ سعودی عرب کو دکھایا گیا ہے کہ تبدیلی کے بعد ا ب سعودی عرب کے نوجوان کیا سوچ رکھتے ہیں ۔ ڈاکٹر ماطر نے مزید بتایا کہ نمائش میں 27 سعودی آرٹسٹوں کے فن پارے رکھے جارہے ہیں۔ مملکت کے جنوبی علاقے کی خواتین کی دستکاری کے نمونے بھی رکھے گئے ہیں ۔

شیئر: