Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی وی جرنلسٹ کیٹی ٹمس نے ایک پونڈ میں ایک دن گزار کر دکھادیا

لندن..... مقامی ٹی وی جرنلسٹس کیٹی ٹمس نے ایک پروگرام کے دوران لوگوں کو بچت کے طریقے سکھائے اور انہیں بتایا کہ وہ کم سے کم رقم میں بھی باآسانی زندگی گزار سکتے ہیں تاہم اس کے لئے سلیقہ چاہئے۔ انکے اس ٹی وی شو کو دیکھنے والے بہت سے لوگوں نے انکی رائے سے اختلاف کیا اور کہا کہ وہ جو دعوے کررہی ہیں انکی عملی طور پر تکمیل ناممکن ہے۔ اگر ایسا ہی ہے تو وہ خود ایک دن کے تمام اخرات محض ایک پونڈ میں پورے کرکے دکھادیں۔ خاتون صحافی نے اپنی ناظرین کے اس چیلنج کو نہ صرف یہ کہ بخوشی قبول کیا بلکہ اسے انتہائی خوش اسلوبی سے اور سمجھ بوجھ کے ساتھ پورابھی کر دکھایا۔ کیٹی نے ٹیسکو سے ہر ہفتے 6.83پونڈ کی خریداری کی۔اسی خریدی گئی اشیاءسے بہت ساری چیزیں تیار کرکے اپنی ضروریات پوری کیں اور چیلنج کرنے والوں کو شرمندہ کردیا۔ واضح ہوکہ مسز کیٹی ٹمس پلائی ماﺅتھ ہیرالڈ میں بطور صحافی کے کام کرتی ہیں۔ انہوں نے اپنی بنائی ہوئی مختلف ڈشوں کی تصاویر بھی جاری کی ہیں جن میں سارڈین کے ٹوسٹ، چکن برگر اور اسپیگٹی کی ڈشیں بھی شامل ہیں۔ خاتون صحافی نے اسی طرح چیلنج تو پورا کردیا مگر بعد میں انہوں نے خود اعتراف کیا کہ اتنے کم پیسے میں گزر بسر ہفتے کے آخری دنوں کے آتے آتے بیحد مشکل ہوگئی تھی۔ انہوں نے یہ تجربہ اس بنیاد پر کیا تھا کہ چند دن قبل ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی تھی کہ اہل برطانیہ ہر ہفتے 80پونڈ کی رقم اشیائے خورونوش پر صرف کرتے ہیں۔ آخری دنوں میں انہیں جو بھی دشواری پیش آئی مگر انہوں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ سلیقہ شعاری کارگر ثابت ہوتی ہے ۔ فضول خرچی ہر کوئی کرسکتا ہے مگر اخراجات کا مثبت استعمال ہنر چاہتاہے اور اگر یہ ہنر آجائے تو کم سے کم آمدنی والے بھی پرسکون انداز میں اخراجات پورے کرکے زندگی گزار سکتے ہیں۔

شیئر: