کراچی .... آپ کو شاید یقین نہ آئے لیکن 18سالہ پاکستانی محمد عیسیٰ پولاری نوجوان کو جو ٹیومر ہوا ہے وہ ناقابل یقین حد تک 44 پونڈ وزنی ہے۔ جس کی وجہ سے اس کی پوری ران اور کولہا ڈھک گیا ہے۔ بیماری کی وجہ سے اسکی دائیں ٹانگ بھی متاثر ہے مگر بائیں ٹانگ پر بیماری کا کوئی اثر نہیں ہوا پھر بھی وہ بستر تک محدود ہوکر رہ گیا ہے۔ مقامی حکام نے فیس بک پر اس نوجوان کی حالت جاننے کے بعد اس کی مدد کا فیصلہ کیا اور مفت سرجری کی پیشکش کردی ہے۔ جسکے لئے اسکے کئی ٹیسٹ ابھی لئے جارہے ہیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق محمد عیسیٰ پلیکسی فارمٹ نیورو فائبرو میٹوسس نامی جینیاتی بیماری میں مبتلا ہے جس کے نتیجے میں اس کے خلیوں کی نشوونما قدرتی طور پر نہیں ہوپاتی اور مرض رفتہ رفتہ انسان کو بالکل ناکارہ بنادیتاہے۔ اسکی سرجری کراچی میں ہونے والی ہے۔ اورسرجری ے بعد بھی اسے کچھ دن اسپتال میں زیر علاج رہنا پڑیگا۔ عیسیٰ کے والدین کا کہنا ہے کہ 2013ءسے انکے بیٹے کا ٹیومر بڑھنے لگا تھااور نوبت یہاں تک آگئی کہ وہ بستر تک محدود ہوکر رہ گیا۔سرجنوں کو امید ہے کہ وہ آپریشن کے بعد معمول کی زندگی گزار سکے گا۔