Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈا: وہیل نے سمندری شیر پر حملہ کردیا

 لیمبر چینل، کینیڈا.... یہاں جاری ہونے والی ایک وڈیو نے اس تصویر کو مزید تقویت پہنچا دی ہے کہ میدانی اور جنگلی جانوروں کی طرح آبی جانور بھی ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برٹش کولمبیا کے علاقے میں واقع سمندری حدود میں ایک شخص چھوٹی کشتی چلا رہا تھا کہ اسکی نظر قاتل وہیلوں کے ایک غول پر پڑی چنانچہ اس نے یہ عجیب و غریب منظر کیمرے میں محفوظ کرنا شروع کردیا اور اسی دوران اس نے دیکھا کہ قوی الجثہ اور بھاری بھرکم وہیل نے قریب ہی تیرتے ہوئے سمندری شیروں پر حملہ کردیا ہے ۔اس واقعہ کے عینی شاہد کا کہنا ہے کہ یہ منظر کئی گھنٹے طویل تھا اور چند گھنٹوں کے دورن اس وہیل نے 3سمندری شیروں کو کھالیا۔ جاری ہونے والی وڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ سمندری شیروں کا غول اپنی دھن میں مگن تیرتے ہوئے کہیں جارہے تھے کہ ایک انتہائی خونی قسم کی وہیل اچانک پانی سے ابھری اور اپنے بڑے اور چوڑے جبڑے میں 3سمندری شیرو ںکو جکڑ لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے انہیں نگل لیا۔ وڈیو تیار کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ اس پورے واقعہ میں زیادہ سے زیادہ چندسیکنڈ کا وقت صرف ہوا ہوگا جس سے وہیل کی سفاکی اور سمندری شیروں کی بیچارگی کا اندازہ ہوسکتا ہے۔ 

شیئر: