Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزن کم کرنے کے لیے جنجر ریپ آزمائیں ‎

وزن کا بڑھنا ہر شخص لئے پریشانی کا باعث بنتا ہے .   موٹے افراد  وزن کم کرنے کے لیے طرح طرح کے جتن کرتے نظر آتے ہیں ۔ وزن کم کرنے کے لیے خود کو بھرپور ہائیڈریٹڈ رکھنا ضروری ہے ۔ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں ، کھانے پینے میں احتیاط کریں ، اپنی ہمت کے مطابق ورزش کریں اور جو لوگ پیٹ پر اضافی چربی کی وجہ سے پریشان ہیں ان کے لئے جنجر ریپ ایک بہترین طریقہ ہے اس کے ذریعے باآسانی وزن میں کمی لائی جاسکتی ہے ۔ 
تولیہ کو نیم گرم پانی میں بھگو لیں اور اچھی طرح نچوڑ لیں ۔ اسے پیٹ پر پانچ منٹ کیلئے لپیٹ لیں ایسا کرنے سے پیٹ پر موجود تمام مسام کھل جائیں گے ۔ اس کے بعد کٹی ہوئی ادرک اور باڈی لوشن ملاکر پیٹ پر ملیں اور پھر اس پر پلاسٹک ریپ چڑھادیں ۔ چند منٹوں تک اسے لپٹا رہنے دیں .  خیال رکھیں کہ بہت زور سے پلاسٹک ریپ  نہ باندھیں ورنہ سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوسکتا ہے ۔ بہترین نتائج چاہتے ہیں تو  اس بینڈیج  کو مسلسل پانچ دن تک رات میں باندھ لیں  اور صبح اتاردیں .  اگر الجھن محسوس ہو تو گھبرانے کی ضرورت نہیں شروع میں ایسی  پریشانی کا سامنا ہوسکتا ہے لیکن اس سے کوئی نقصان نہیں ہوتا . 

شیئر: