بلش کا انتخاب میک اپ کا ایک اہم مرحلہ ہے اور اگر یہ انتخاب درست نہ ہو تو میک اپ نامکمل اور تیاری پھیکی رہ جاتی ہے ۔ بلش کا انتخاب ہمیشہ چہرے کی رنگت کی مناسبت سے کیا جائے ۔ اگر آپ کی رنگت گوری ہے تو مناسب انداز سے گلابی شیڈز اپنائیں ۔ اورایسےتمام شیڈز جو براؤن کا تاثر دیتے ہیں انہیں چہرے پر استعمال کرنے سے گریز کریں ۔ براون شیڈ گوری رنگت پر گرد آلود ہونے جیسا تاثر دیتا ہے ۔ اگر آپ سانولی رنگت کے حامل ہیں تو آ پکی جلد پر بلش کا واضح ہونا ضروری ہے ورنہ میکپ پھیکا اور بدمزہ محسوس ہو گا ۔ اپنی جلد کی رنگت کی مناسبت سے آپ براؤن مائل سرخ رنگ کا انتخاب کریں یہ شیڈ آپ کے چہرے پر گلیمر پیدا کرے گا ۔ زردی مائل سانولی رنگت میں روز (گلاب کے رنگ کا ) بلش بہترین انتخاب ہے ۔ اس کے علاوہ ہلکا گلابی، زردی مائل گلابی یا تانبے اورکانسی کے مرکب جیسا رنگ آپ کے چہرے کی رنگت کو سنوارنے کے لیے بہترین ہے ۔ زردی مائل سانولی رنگت پر ان رنگوں کے میڈیم اور گہرے شیڈز استعمال کیے جا سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ گندمی رنگت کے لیے چمکدار گلابی بلش ، مکس گلابی شیڈز اور براؤن شیڈز بہترین انتخاب ہیں .