Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسانوں کی طرح قد آور شیر کے محجر ڈھانچے سے حیرت انگیز انکشافات

 نیروبی .... شمالی کینیا کے علاقے ناٹو ڈومری میں برآمد ہونے والا محجر ڈھانچہ جو کسی شیر کا بتایا جاتا ہے اور یہ شیر انسانوں کی طرح قد آور ہوتا تھا اور بعض ماہرین کے خیال کے مطابق یہ اب سے لاکھوں سال قبل کینیا کے طو ل و عرض میں چلتے پھرتے اور دوڑتے نظر آتے تھے مگر اب ناپید ہوچکے ہیں۔ ماہرین حیوانات نے برآمد ہونے والے محجر ڈھانچے کا تجزیہ کرکے بتایا ہے کہ اب سے 2لاکھ سال قبل کینیا میں پائے جانے والے یہ شیر بالعموم انسانوںکی طرح کھڑے ہوکر چلنا اور دوڑنا بھاگنا پسند کرتے تھے۔ ان شیرو ںکو ان سے بھی قبل کے شیروں کی نسل کا جانور کہا جاتا تھا جو سائنسدانوں کے اندازے کے مطابق کینیا کے ان شیروں سے بھی زیادہ قد آور تھے اور وہ ان بڑے بڑے قد آور جانوروں سے مقابلے کے لئے بھی تیار رہتے تھے جو بالعموم گھاس اور پودے وغیرہ کھا کر زندہ رہتے تھے اور شمالی افریقہ میں پائے جاتے تھے۔ سائنسدانوںکا کہناہے کہ کینیا میں برآمد ہونے والا نیا ڈھانچہ پہلی بار اتفاقاً ہی دریافت ہوا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ سائنسدانوںکی ٹیم علاقے میں پرانے زمانے کے جانوروں کے ڈھانچوں کے محجر کی تلاش میں تھے یہ عجیب و غریب سلسلہ ہاتھ لگ گیا۔ نئی تحقیق کے مطابق لاکھوں سال قبل پائے جانے والے یہ شیر اتنے بڑے تھے کہ آج کے زمانے کے شیر ان کے مقابلے میں بہت ہی کم تر ہیں۔

شیئر: