ریاست مخالف سرگرمی میں ملوث خاتون سمیت دو افراد گرفتار
ریاض: مملکت کے امن وسلامتی اور داخلی استحکام کونقصان پہنچانے کے لئے کی جانے والی سازش منکشف ہوگئی۔سیکیورٹی اداروں نے ایک خاتون اور اس کے دو بیٹوں کا گرفتار کرلیا ہے جو بیرون ملک عناصر مدد سے سازش کر رہے تھے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے پیشگی کارروائی کرکے سعودی عرب کے امن واستحکام اور داخلی سلامتی کے خلاف کی جانے والی سازش کا انکشاف کرکے اس میں ملوث عناصر کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار شدگان کو جدہ میں رنگے ہاتھوں پکڑا ہے جب وہ خطیر رقم وصول کر رہے تھے۔ دمام میں ان کی رہائش گاہ سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیوں کے علاوہ دھماکہ خیز مواد ضبط ہوا ہے۔ گرفتار شدگان سے سازش کے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ گرفتار شدہ خاتون کے دو دیگر بیٹے سیکیورٹی اداروں کو مطلوب ہیں اور وہ شدت پسند تنظیم سے وابستہ ہوکر شورش زدہ علاقوں میں ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔