جدہ .... بلدیہ کے افسر تعلقات عامہ محمد البقمی نے کہا ہے کہ ساریہ چوک ( جھنڈا چوک ) اٹھانے کی باتیں بے بنیاد ہیں ۔ عکاظ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے البقمی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیل رہی ہیں کہ شاہ عبداللہ اور اندلس کراسنگ پر جھنڈا چوک کو ختم کیا جارہا ہے ۔ افواہوں پرتوجہ نہ دی جائے جھنڈا چوک اپنی جگہ قائم رہے گا ۔