اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پرآئی پی ایل کے دروازے بند
ممبئی: آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کے بال ٹیمپرنگ میں سزا پانے کے بعد بی سی سی آئی نے آسٹریلوی کھلاڑیوں پر پابندی لگاتے ہوئے ان دونوں کیلئے آئی پی ایل کے دروازے بند کر دیئے ہیں ۔ دونوں آسٹریلین کھلاڑی آئی پی ایل میں راجستھان رائلز اور سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیموں میں کپتان کی حیثیت سے شامل تھے۔ بال ٹیمپرنگ کی وجہ سے آسٹریلوی بورڈ کی جانب سے دونوں پر پابندی کے بعد ہندوستانی بورڈ بھی ان کے خلاف سخت کارروائی پر مجبور ہو گیا حالانکہ ابتدائی طور پر آئی پی ایل انتظامیہ نے ان دونوں کو صرف متعلقہ ٹیموں کی قیادت سے ہٹانے کا اعلان کیا تھا اور کھلاڑی کی حیثیت سے دونوں لیگ کے لئے دستیاب تھے۔