Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوستانہ میچ: بیلجیم نے سعودی عرب، برازیل نے جرمنی کو ہرادیا

 
برسلز ، ریو ڈی جینرو: فٹبال کے دوستانہ میچوں میں بیلجیم نے سعودی عرب اور برازیل نے جرمنی کو ہرادیا ۔ برسلز میں ہونے والے میچ کے دوران میزبان ٹیم نے مہمان سعودی عرب کے خلاف0-4سے کامیابی حاصل کی ۔ بیلجیم کےلئے رومیلو لوکاکو نے2 جبکہ میکی بیٹشوائی اور ڈی برائن نے ایک، ایک گول کیا۔ دوسری جانب برازیل نے ہوم گراونڈ پر ہونے والے میچ میں ورلڈ چیمپیئن جرمنی کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کردیا ۔ اس فتح کے ذریعے بیلجیم نے مسلسل16ویں کامیابی حاصل کی۔ برازیل کا واحد گول گیبریئل جیسس نے اسکور کیا ۔ برازیلی ٹیم بھی اپنے سپر اسٹار نیمار جونیئر کے بغیر میدان میں اتری اور گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل میں1-7کی بدترین شکست کے بعد پہلے مقابلے میں جرمنی کو نیچا دکھانے میں کامیاب رہی۔گیبریئل جیسس نے پہلے ہاف کے 37ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جو فیصلہ کن بھی ثابت ہوئی۔ 

شیئر: