Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب ایک اور بینک گھوٹالہ

نئی دہلی۔۔۔۔۔پنجاب نیشنل بینک میں سامنے آنیوالے تقریباً14ہزار کروڑ روپے کے گھپلے کے بعد لگاتار بینک گھپلوں کے معاملات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پی این بی، ایس بی آئی کے بعد اب آئی ڈی بی آئی بینک میں فرضی دستاویزات کی بنیاد پر 772کروڑ روپے کا فراڈ کرنے کا معاملہ پیش آیا ہے۔ یہ فراڈ آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں واقع بینک کی 5شاخوں میں ہوئے۔سی بی آئی نے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔بینک ذرائع کے مطابق یہ گھپلہ بینک سے قرض کی شکل میں کیا گیا۔یہ قرض ماہی پروری کے نام پرفرضی دستاویز ات کے ذریعے حاصل کئے گئے تھے ۔
مزید پڑھیں:- - - -ریاست کے مفادات پر کوئی مفاہمت نہیں ہو گی ، وزیراعلیٰ نائیڈو

شیئر: