شناخت کی بنیاد پر مسلمانوں سے امتیازی سلوک
نئی دہلی۔۔۔۔شناخت کی بنیاد پرہندوستان کے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جارہا ہے جو ملک کی ترقی کیلئے سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اس معاملے میں مرکزی حکومت کو نہایت سنجیدگی کے ساتھ غور کرنا چاہئے۔ سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کا سماجی ، معاشی اور سیاسی طور پر خیال رکھنا چاہئے۔ حکومت ملک کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے اور ان کی پسماندگی دور کرنے میں اپنا کردار اداکرے۔