بیجنگ۔۔۔ چین کی وزارت تجارت نے امریکہ سے درخواست کی ہے کہ چینی درآمدات پر ٹیکس عائد کرنے کا منصوبہ ترک کر دیا جائے۔ جمعرات کے دن ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اس پیشرفت کے نتیجے میں عالمی تجارت متاثر ہو سکتی ہے اور اس صورتحال میں بیجنگ حکومت ’آخری دم تک لڑیگی‘۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ واشنگٹن کی طرف سے چینی درآمدات پر60 بلین ڈالر کے مجوزہ ٹیکس منصوبے پر چین کس طرح ردعمل ظاہر کرے گا۔ امریکہ کے اس منصوبے سے عالمی تجارتی جنگ شروع ہونے کے خطرات پیدا ہو چکے ہیں۔