Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیٹو نے بھی 7روسیوں کو نکال دیا

برسلز ۔۔امریکہ، برطانیہ اور مختلف ممالک کے بعد اب شمالی بحر اوقیانوس کے فوجی اتحاد نیٹو نے بھی روس کو آنکھیں دکھانا شرو ع کردی ہیںاور 7روسی اسٹاف ممبران کو فارغ کر دیا۔نیٹو اتحاد کے سربراہ جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ نیٹو اتحاد کیلئے کام کرنیوالے اسٹاف ممبران میں شامل 7روسی اہلکاروں کو فارغ کردیا گیا ہے جبکہ دیگر 3روسی اہلکاروں کو سفارتی تعیناتی کی سند دینے سے انکار کردیا ہے۔مختلف ممالک کی جانب سے اب تک 150 کے قریب مبینہ روسی انٹیلی جنس اہلکاروں کو بے دخل کیا جاچکا ہے،جن میں امریکہ کی جانب سے 60 جبکہ برطانیہ نے33اہلکاروں کو ملک سے بے دخل کیا۔ نیٹو چیف نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد روس کو واضح طور پر یہ پیغام دینا ہے کہ اس کا رویہ کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ۔

شیئر: