کترینہ کیف کی چھوٹی بہن بھی فلم انڈسٹری میں نام کمانے کیلئے تیار ہوگئی ہیں۔اداکارہ کترینہ کی چھوٹی بہن ایزابیل کو نئی فلم میں کاسٹ کرلیاگیاہے۔بتایاجارہاہے کہ فلم ' ٹائم ٹوڈانس' میں ایزابیل سورج پنچولی کےساتھ نظر آئیں گی۔ فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہوگی۔واضح ہوکہ اس سے قبل ایزابیل ایک بین الاقوامی فلم سمیت ماڈلنگ بھی کرچکی ہیں۔