Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورون نے پاکستانی گیت گایا، وڈیو مقبول

بالی وڈ اداکار ورون دھون نے پاکستانی گیت گایا، ان کی وڈیو مداحوں میں مقبول ہوگئی ۔ذرائع کے مطابق اداکار ورون دھون کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اور مومنہ مستحسن کا مقبول ترین گیت گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اس وڈیو میں اداکار ورون شرما بھی ان کےساتھ گیت کے بول دہرارہے ہیں جبکہ بیک گراونڈ میں اصل گیت کی آڈیو بھی سنائی دے رہی ہے۔ورون ان دنوں اپنی فلم ' اکتوبر' اور 'سوئی دھاگہ' کی شوٹنگ مکمل کررہے ہیں۔
 

شیئر: