زہریلا بچھو دیکھنے پر امدادی کارکنوں کو طلب کرلیا
لنکن شائر ..... خوفزدہ شہریوں نے سڑک پر ایک زہریلا بچھو دیکھنے پر امدادی کارکنوں کو طلب کرلیا۔ کارکن جب وہاں پہنچے تو دیکھ کر حیران رہ گئے کہ وہ تو ربر کا بچھو تھا جس سے بچے کھیلتے ہیں۔ قریبی رہائشیوں نے سڑکیں بھی بند کرادی تھیں تاکہ کسی کو نقصان نہ پہنچا سکے۔ نوجوانوں کو اس سڑک پر کھڑا کردیا گیا تھا تاکہ وہ لوگوں کو خبردار کرسکیں۔ ایک خاتون نے صبح کے وقت ایک بچھو کو دیکھاتھا۔ جب دو گھنٹے بعد اسکی نظر پڑی تو یہ بچھو بے حس و حرکت تھا۔ اس نے خوف کے مارے دوسرے لوگوں کو بھی خبر کرنا شروع کردی کہ وہ اس سے بچنے کی کوشش کریں اور ساتھ ہی ایمرجنسی ہاٹ لائن پر امدادی اداروں کو بھی اطلاع دیکر طلب کرلیا۔ ایک رضاکار نے کہا کہ میں کہیں اورکام میں مصروف تھا لیکن بچھو کا سن کر فوری بھاگتا ہوا آیا۔ واضح رہے کہ امدادی کارکنوں کو ہر سال ہی سڑک پر مکڑیاں ، چھپکلیاں اور بچھو دیکھنے کے بعد خوف و ہراس کے شکار لوگ سیکڑوں فون کرتے ہیں۔